Breaking News

وزیر اعظم سے ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات، ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کرانے کی ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف سے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی جس میں مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی صورت حال  پر بات چیت ہوئی۔lio

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کرنے والے ارکان پارلیمنٹ میں رضا حیات، چودھری نزیر اور عبدالرحمان خان کانجو شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے منتخب نمائندوں کو اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سانحہ پشاور کے شہداءکیلئے دعا بھی کی گئی ۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کیخلاف قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved