Breaking News

وزیر اعظم کی کلاس کام کر گئی ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ

شارٹ فال کم ہوکر 2333 میگا واٹ رہ گیا ، بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگیا ، ہائیڈل پاور سے 4064 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے

اسلام آباد (دنیا نیوز ) بجلی کی کمی پر قابو پالیا گیا ، شارٹ فال کم ہو کر 2333 میگا واٹ رہ گیا ، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ جبکہ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند اور بجلی کی طلب اور رسد میں فرق اڑھائی ہزار میگاواٹ سے کم ہوگیا جس سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ صفر ہوگیا ۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق اتوار کو بجلی کی طلب 15 ہزار 751 میگاواٹ ، پیداوار 13 ہزار418 میگاواٹ ہے ۔ اس طرح پاور شارٹ فال کم ہو کر 2333 میگاواٹ رہ گیا ہے ۔ ملک بھر میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ہائیڈل پاور سے 4064 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔ جنکوسے 2433 ، آئی پی پیز سے 6921 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔

 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved