Breaking News

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی سینیٹر لِنڈسے گَراہم کے اعزاز میں دفتر خارجہ میں ظہرانہ، دوطرفہ تعلقات کا جائزہ بھی لیاگیا۔ تمام تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی سینیٹر لِنڈسے گَراہم کے اعزاز میں دفتر خارجہ میں ظہرانہ، دوطرفہ تعلقات کا جائزہ بھی لیاگیا 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹر لِنڈسے گراہم کے اعزاز میں دفتر خارجہ میں ظہرانہ دیا۔ سینیٹر گراہم امریکی سینٹ کی جوڈیشری کمیٹی کے چئیرمین اور آرمڈسروسز، مالیات و بجٹ سے متعلق کمیٹی کے سینئر رکن ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ برس اکتوبر میں واشنگٹن کے اپنے دورہ کے موقع پر امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی آمد پر اُن کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں داخلی اور خارجہ سطح پر موجودہ حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت ملک میں وسیع تر اقتصادی ومعاشی اصلاحات پر عمل درآمد کا عوام دوست ایجنڈا لے کر آئی ہے جس میں گورننس کی بہتری اور پاکستان کے عوام کے لئے معاشی وسماجی ترقی برپا کرنا ہے۔ اس عوام دوست ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے ہم فعال اور متحرک خارجہ پالیسی پر کاربند ہیں۔ ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات استوار کرکے ایسا سازگار ماحول پیدا کرنے کے خواہاں ہیں جس سے پورے خطہ استحکام اور خوشحالی سے ہمکنار ہوسکے۔

وزیر خارجہ نے سینیٹر گراہم کوافغانستان میں مصالحت کے لئے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں امن و استحکام کو پاکستان اپنے مفاد میں تصور کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں جنوبی ایشیاءکے تمام خطے کو خوشحالی اور ترقی کی نعمت میسرآئے گی۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے بنیادی تنازعہ سمیت تمام حل طلب مسائل کے حل کے لئے بھارت سے تعلقات کی استواری کی کوششوں کا مقصد بھی خطے میں پائیدار امن قائم کی ہماری خواہش ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکہ میں مثبت تعلقات قائم ہونے کی ضرورت کوبیان کرتے ہوئے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں کو مزید وسیع البنیاد بنانے اور تعاون کو مزید گہراکرنے کے لئے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکی سینیٹرز اور ارکان کانگریس کے پاکستان کے دوروں کا خیرمقدم کرے گا اور انہیں پاکستان کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہ کرے گا۔

امریکی سنیٹر گراہم نے پاکستان کے دورے کی دعوت دینے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکی قیادت کی جانب سے پاکستان کے عوام اور حکومت کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں مصالحتی عمل میں سہولت کاری کے لئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو امریکہ سراہتا ہے۔ افغان مصالحتی عمل ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح ہے۔ انہوں نے خطے میں امریکہ کی طویل المدتی وابستگی کی اہمیت پر بھی زوردیا۔

سینیٹر گراہم نے کہاکہ دونوں ممالک میں موجود تاریخی تعلقات کا تناظر عوامی راوابط میں قربت سے عیاں ہے۔ امریکہ کے لئے پاکستان ہمیشہ ایک اہم ملک رہے گا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون کے لئے مہم کو تقویت دیں گے جس سے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور باہمی مفاد میں مضبوط تعلقات کی بنیاد استوار ہو۔ 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved