Breaking News

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں مشاورتی کونسل برائے خارجہ امور کا اجلاس۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سابق سفراء، خارجہ سیکرٹریز ،ماہرینِ بین الاقوامی امور اور دیگر اراکین مشاورتی کونسل شریک۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں مشاورتی کونسل برائے خارجہ امور کا اجلاس

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سابق سفراء، خارجہ سیکرٹریز ،ماہرینِ بین الاقوامی امور اور دیگر اراکین مشاورتی کونسل شریک ہوئے

اجلاس کے آغاز میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سابقہ سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کی والدہ مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی

مشاورتی کونسل کے اس اجلاس میں افغان امن عمل کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ روابط کے فروغ سمیت خارجہ پالیسی کے کثیر الجہت پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مشاورتی کونسل کے اراکین کو اپنے حالیہ دورہ ء برطانیہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم باسیوں کے ساتھ اپنی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی امداد جاری رکھے گا
پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کے لیئے طاقت کے استعمال کی بجائے، سیاسی مذاکرات کے ذریعے قیام امن کی کوششوں کی حمایت کی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

اب ساری دنیا ہمارے نقطہ ء نظر کی تائید کرتی ہوئی نظر آتی ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

پاکستان افغانستان میں قیام امن کی اس مشترکہ ذمہ داری کو دوسرے علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر بطریق احسن سر انجام دے رہا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

مشاورتی کونسل برائے امور خارجہ کے اس اجلاس میں تارکینِ وطن کے ساتھ روابط بڑھانے کے لئے سیاحت، تجارت ،سرمایہ کاری، قانونی امداد اور تعلیم جیسے شعبوں کو بروئے کار لانے پر بھی زور دیا گیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved