Breaking News

وعدہ کرتے ہیں بنی گالہ میں کسی کا گھر نہیں گرے گا، چیف جسٹس

 

چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیر کیڈ طارق فضل چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عدالتِ عظمیٰ سے کون سا امتحان لینا ہے؟ آپ کے پانچ سال کا امتحان کون لے گا؟ بنی گالہ کے مکینوں کے مسائل کے حل اور راول ڈیم میں گندا پانی شامل ہونے سے روکنے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے؟

چیف جسٹس نے عمران کان کے وکیل سے استفسار کیا آپ کو این او سی کے متعلق اسلام آباد انتظامیہ کا جواب مل گیا؟ وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ جواب کی کاپی ہمیں نہیں میڈیا کو مل گئی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا سپریم کورٹ کا حصہ ہے، یہاں جو ہوتا ہے میڈیا کو اس سے زیادہ معلوم ہوتا ہے۔

چیف جسٹس نے چیئرمین سی ڈی اے کو حکم دیا کہ وہ راول ڈیم کے اردگرد لیز پر دی گئی سرکاری اراضی کا جائزہ لیں اور اگر لیز منسوخ کرنی ہے تو کریں، علاقہ مکینوں کے مسائل حل کرنے کی تجاویز پیش کی جائیں، وعدہ کرتے ہیں بنی گالہ میں کسی کا گھر نہیں گرے گا۔

چیف جسٹس نے کہا ٹی وی پر اربوں روپے کی اشتہاری مہم چل رہی ہے، ہمارا الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ جانیں ان اور ان کے کام، ہمیں بچوں کے لیے صاف پانی، غذا اور فضا چاہیے۔ کیس کی آئندہ سماعت منگل کو ہو گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved