Breaking News

وفاقی منی بجٹ : عوام پر مہنگائی بم یا ریلیف : تفصیلات جانئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت قومی اسمبلی میں منی بجٹ آج پیش کرے گی۔

منی بجٹ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

منی بجٹ میں سُپر ٹیکس سمیت 158 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے جائیں گے جبکہ ترقیاتی بجٹ میں 450 ارب روپے کی  کمی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی۔

 فنانس ایکٹ 2018 میں جو ترامیم لائی جا رہی ہیں، ان کے مطابق بجٹ خسارہ 6.6 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد تک لانے کی تجویز ہے۔

اس سلسلے میں مجموعی طور پر 608 ارب روپے کے اخراجات کم کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے، جس کے لیے نئے ٹیکس عائد کرکے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس سے استثنیٰ کی حد 12 لاکھ روپے سالانہ سے کم کرکے 8 لاکھ روپے کرنے کی تجویز بھی منی بجٹ کا حصہ ہے۔

دوسری جانب باقی سلیبز کے لیے بھی ٹیکس کی شرح میں ردو بدل کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved