Breaking News

وفاق نے این ایف سی پر صوبوں سے مدد مانگ لی۔ وفاقی وزراء 3 سے زیادہ بیرون ملک دوروں پر نہیں جا سکتے۔ وزراء سے دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم نے طلب کرلی۔۔۔ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ۔۔۔وزیر اعظم صادق اور امین برقرار۔انفارمیشن منسٹر فواد چوہدری کی پریس کانفرنس جانئے تمام تفصیلات بادبان رپورٹ میں ۔،

بادبان رپورٹ : میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں فاٹا اصلاحات سے متعلق جائزہ لیا گیا، ہم فاٹا کے انضمام کی جانب بڑھ رہے ہیں، فاٹا میں باقاعدہ ادارے نہیں ہیں، فاٹا سیکریٹریٹ ختم ہوجائے گا اور انتظامی ڈھانچہ چیف منسٹر سیکریٹریٹ کےماتحت ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں چاروں صوبوں کی ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے، اس میں صوبوں کا اپنا حصہ کم کریں گے اور فاٹا کو 3 فیصد دیں گے، این ایف سی ایوارڈ میں تمام صوبوں کو حصہ فاٹا کے لیے دینا پڑے گا، وزیر اعظم نےفوری طور پر این ایف سی ایوارڈ کے طریقہ کار پر نظرثانی کا کہا ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اسلحہ لائسنس کے حوالے سے کمیٹی قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے، کمیٹی کی سربراہی وزیر داخلہ کریں گے اور صوبائی وزرائے داخلہ ممبر ہوں گے، پچھلی حکومت نے خودکار اسلحہ اور ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس ختم کردیئے تھے، اب صوبوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ اسلحہ لائسنس سے متعلق ان کی کیا پالیسی ہوگی، اسلحہ سے متعلق نئی پالیسی بنانا ہوگی، اسلحہ لائسنس سے متعلق وزارت قانون سپریم کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن واپس لے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار کراچی لسانی سیاست سے باہر آیاہے، شہر کے حالات کی بہتری کے لیے ٹاسک فورس بنائی ہے جو گورنر سندھ کی سربراہی میں کام کرے گی، صوبائی حکومت کو بھی کراچی کے معاملات میں ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ غیرملکی دوروں میں 33 فی صد کمی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، وفاقی وزراء تین سے زیادہ غیر ملکی دورے نہیں کرسکیں گے، انتہائی ضروری دورے کے لیے وزیراعظم سے اجازت لینا ہوگی۔

فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم نے کاشتکاروں کے مفادات کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیاہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گنے کا کرشنگ سیزن ہر صورت 15 نومبر سے شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی ٹرمینل سے متعلق چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں، ن لیگ نے پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، جو کچھ یہ ملک کے ساتھ کرکے گئے ہیں ان کو اپنے گھروں میں کنڈی بند کرکے بیٹھنا چاہئے، جب احتساب کے عمل کی بات ہوتی ہے تو شور شروع ہو جاتا ہے، اپوزیشن کے لوگ اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے، صرف شور کرتے ہیں، ہم جن مسائل کا سامنا کر رہے ہیں وہ گزشتہ حکومت والوں کے ہی کرتوت ہیں، یہ آپ ہی کے کرتوت ہیں کہ ڈالر اوپر گیا۔

ایل این جی ٹرمینل کے  حوالے سے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ایل این جی ٹرمینل ٹو پر یومیہ 2 لاکھ 45 ہزار ڈالر ادا کرنا پڑتاہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved