Breaking News

وفاق کا واجبات کی ادائیگی تک کے الیکٹرک کو گیس دینے سے انکار

وزیرِ توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ہم بلیک میل نہیں ہونگے، الیکٹرک کو واجبات ادا کرنے ہوں گے۔ سندھ حکومت کو معاملات حل کرنے میں پہل کرنا ہو گی۔ سوئی سدرن کا موقف ہے کہ کے الیکٹرک پر 70 ارب سے زائد کے واجبات ہیں۔ کے الیکٹرک کہتی ہے ہمارے سندھ حکومت کے اداروں پر اربوں کے واجبات ہیں۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر کے الیکٹرک، سوئی سدرن، نیپرا اور وزارتِ پیٹرولیم کے مشترکہ اجلاس کے بعد اویس لغاری نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ سندھ حکومت یہ معاملہ سٹیک ہولڈرز کیساتھ مل کر حل کرے اور سندھ میں بجلی چوری روکی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کی نگرانی میں سندھ حکومت پٹرولیم ڈویژن، کے الیکٹرک اور سوئی سدرن معاملہ حل کریں، سندھ حکومت کو دونوں معاہدے کرانا ہوں گے۔ مراد علی شاہ دھرنے کے بجائے سندھ میں بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کریں۔

وفاقی سیکرٹری پٹرولیم سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نئے معاہدے کیلئے لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ وزیرِاعظم کے ساتھ اجلاس میں جن نکات پر اتفاق ہوا کے الیکٹرک نے ان پرعمل نہیں کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved