Breaking News

وینا ملک نے شوہر سے خلع کی تصدیق کردی

داکارہ وینا ملک رمضان کے حوالے سے منعقدہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پروگرام کے میزبان سے اپنی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کئی راز فاش کردیے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں وینا ملک کہتی نظر آرہی ہیں کہ انہوں  نے ٹی وی اور فلموں میں کام کرلیا، جس پر میزبان نے ان سے کہا کہ ہاں آپ نے تو شادی بھی کرلی جس پر وینا نے  کہا کہ کہ ہاں شادی بھی کرلی لہٰذا اب کچھ کرنے کی تمنا نہیں رہی۔

پروگرام کے میزبان نے وینا ملک کی شادی ٹوٹنے اور شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر سوال کیا کہ آخر معاملہ کیا ہوا تھا جس پر وینا نے کہا وہ اپنے دونوں بچوں کے ساتھ خوش ہیں تاہم میزبان نے ان سے پھر سوال کیا کہ آپ کے شوہر کے ساتھ معاملات کہاں تک پہنچے، آپ کی خلع ہوگئی یا صلح ہوگئی جس پر وینا ملک نے جواب دیا کہ ہم دونوں کی خلع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت فنکارہونے کے ناطے ایک مثال قائم کرنا چاہتی تھی، میں نے اپنے کیریئر کے عروج پر شادی کی اور بہت سی قربانیاں دیں لیکن اپنی شادی کے حوالے سے چیزیں میڈیا پر لے کر نہیں آنا چاہتی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان اختلافات اتنے گہرے ہوگئے تھے کہ نوبت طلاق تک پہنچ گئی تھی تاہم مولانا طارق جمیل کے کہنے پر وینا ملک نے اسد خٹک سے مفاہمت کرلی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved