Breaking News

ٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ جمعہ کوہوگا، دماغی معائنہ شامل نہیں

وائٹ ہاؤس کے نائب پریس سیکرٹری ہوگن گڈلے کے مطابق ٹرمپ کے طبی معائنے میں دماغی معائنہ شامل نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ میڈیا میں صدر ٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے سے متعلق پروپیگنڈہ کیا گیا جب کہ صدرذہین اور فوری فیصلہ ساز ہیں۔ٹرمپ کا طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ہوگا۔
دوسری جانب امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں ایک فٹ بال میچ سے پہلے قومی ترانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد امریکہ میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا صدر ٹرمپ کو امریکہ کا قومی ترانہ یاد بھی ہے یا نہیں۔ اس میچ میں ٹرمپ قومی ترانہ بجائے جانے کے وقت کھڑے ہوئے اور قومی ترانے کے الفاظ پر ہونٹ بھی ہلاتے رہے جبکہ ان کے ناقدین نے کہا کہ ترانے کی ویڈیو سے صاف نظر آ رہا تھا کہ انھیں پورا ترانہ یاد نہیں ہے ۔ 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved