Breaking News

ٹکٹیں میرٹ پر دیں، رشتہ داروں کو نہیں، عمران خان

میانوالی: (بادبان نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کے حوالے سے ان پر بہت دباؤ تھا، ساڑھے چار ہزار لوگوں نے اپلائی کیا، جن کو ٹکٹ نہیں ملا، انہیں دکھ تو پہنچنا تھا لیکن کوشش کی سب کو میرٹ پر ٹکٹ ملے۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے میانوالی سے اپنی اتنخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے چار ہزار لوگوں نے ٹکٹ اپلائی کیا تھا، جن کو ٹکٹ نہیں ملا انہیں دکھ تو پہنچنا تھا۔ تحریکِ انصاف میں جن کو ٹکٹ نہیں ملے ان سے معذرت چاہتا ہوں۔ اس حوالے سے مجھ پر بڑا پریشر تھا، میرے رشتہ دار بھی ٹکٹ مانگ رہے تھے لیکن میں نے شریف فیملی اور زرداری خاندان کی طرح نہیں بلکہ صرف میرٹ پر ٹکٹ دیے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ دلوں کے راز جانتا ہے، انسان ہوں غلطیاں ہو سکتی ہیں، میں نے کوشش کی سب کو میرٹ پر ٹکٹ ملے۔عمران خان نے کہا کہ قوم غریب اور شریف برادران امیر ہو گئے، آج امریکی ڈالر 125 تک پہنچ چکا ہے۔ شریف برادران نے تاریخ میں سب سے زیادہ قرض لیا اور اسے 27 ہزار ارب تک پہنچا دیا۔ پانچ سالوں میں 36 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ان کی چوری اور نااہلی کی قیمت عوام مہنگائی سے ادا کریں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری احسن اقبال کے پاس چوری، جھوٹ اور کرپشن کرنے والی تجربہ کار ٹیم تھی، شریف برادران نے چالیس ارب روپیہ اشتہاروں پر لگا دیا، اشتہاروں میں بجلی اور نندی پور بن گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ شریف برادران کہتے ہیں لوڈشیڈنگ ختم کر دی لیکن کیا لوڈشیڈنگ ختم ہوئی ہے؟ سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اب لوڈشیڈنگ کا جواب نگران حکومت دے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا پودا میانوالی میں لگا تھا، 2002ء کے الیکشن میں مجھے ایک سیٹ ملی تھی، اگر وہ ایک سیٹ نہ جیتتا تو شاید یہ جماعت نہ بنتی۔ آج تحریکِ انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔ انہوں نے جلسے کے دوران عوام سے وعدہ کیا کہ ایسا پاکستان بنائیں گے کہ لوگ یہاں نوکریاں ڈھونڈنے آیا کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved