Breaking News

پاناما جے آئی ٹی:حسین نواز نے اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے

پانامہ جے آئی ٹی پر وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز نے اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے ہیں ، اعتراضات میں جے آئی ٹی کے دو معزز ممبران پر اعتراضات کیا گیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کو جمع کرائے گئے اعتراضات 5 صفحات پر مشتمل ہیں جس میں حسین نواز نے جے آئی ٹی کے دو معزز ممبران پر اعتراضات اٹھائے ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں ایس ای پی کے نمائندے بلال رسول کی سیاسی وابستگیاں ہیں، بلال رسول پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر کے بھتیجے ہیں، میاں اظہر پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں سے ہیں ، سرکاری ملازم ہونے کے باوجود بلال رسول موجودہ حکومت کیخلاف بیان بازی کرتے ہیں ، بلال رسول کی اہلیہ بھی پی ٹی آئی کی متحرک کارکن ہیں ، حسین نواز نے بلال رسول کی اہلیہ کے فیس بک اکاونٹ کی تفصیلات بھی فراہم کر دیں ، بلال رسول کی اہلیہ فیس بک پر پی ٹی آئی کے حق میں پوسٹیں کرتی رہی ہیں ، جے آئی ٹی میں نامزدگی کے بعد بلال رسول کی بیوی نے فیس بک سے پوسٹیں ہٹا دیں۔ سٹیٹ بینک کے عامر عزیز مشرف دور میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے ، عامر عزیز نے تحقیقات کے دوران وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کو دھمکایا تھا، ممبران کی دھمکیاں جے آئی ٹی کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہیں ، عدالت عظمیٰ انصاف اور برابری کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف تحقیقات کی ہدایت دے۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved