Breaking News

پاناما کیس میں کسی جج نے نواز شریف کو جھوٹا نہیں کہا :جسٹس اعجاز افضل

سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم کو جھوٹا قرار دینے والے سیاسی لیڈرز کی باتیں گری ہوئی قرار دے دیں ۔ جسٹس اعجاز افضل نے کارروائی کی وارننگ دے دی ، پاناما لیکس فیصلے پر سیاستدانوں کی باتیں گمراہ کن اور گری ہوئی قرار دے دی گئیں ۔ کسی جج نے وزیر اعظم کو جھوٹا نہیں کہا ، غیرذمہ دارانہ بیانات اور ججز کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے ، جسٹس اعجاز افضل نے وارننگ دے دی ۔ عدالت سے پہلے جے آئی ٹی کے نام میڈیا کو جاری کرنے پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ۔ پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل سے متعلق سماعت کے دوران جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ چاہے آسمان گر پڑے ، میڈیا اور سیاسی لیڈرز کے بیانات سے کوئی سروکار نہیں ، جو کریں گے آئین و قانون کے مطابق کریں گے ، سیاسی لیڈر نے قوم سے جھوٹ بولا اور یہ تک کہہ دیا کہ پاناما بینچ کے تمام ججز نے وزیر اعظم کو جھوٹا کہا ، خصوصی بینچ کے ججز نے نوازشریف کو جھوٹا قرار نہیں دیا ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افسران کے نام چلتے رہے ، افسران کے نام لیک ہونے کے ذمے دار متعلقہ اداروں کے سربراہان ہیں ، عدالتی کارروائی کا مذاق نہ بنایا جائے ۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک کے موصول ناموں کی تصدیق کرائی تو منفی رپورٹس ملیں ۔ میڈیا اور سوشل میڈیا کو قابو کرنا آتا ہے ۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved