Breaking News

پاناما کیس پاکستان کی تاریخ بدل دے گا:عمران خان

کراچی میں تاجر اتحاد سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے سیدھی اور کھری کھری باتیں کیں،ان کا کہنا تھا کراچی پاکستان کا دل ہے یہاں سرمایہ کاری کے لئے امن کا قیام نا گزیر ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کراچی میں جب تک امن نہیں ہو گا،سرمایہ کاری نہیں ہو سکتی،پاناما کیس پاکستان کو بدل کر رکھ دے گا،پتا نہیں کتنی ایان علی پیسے بھر بھر کر باہر لے جا رہی ہیں،عوام ٹیکس نہیں دیتی کیونکہ پیسا پاناما اور دبئی چلا جاتا ہے،میئر وسیم اختر اختیارات کا ٹھیک مطالبہ کرتے ہیں،وسیم اختر وہ اختیارات مانگتے ہیں جیسے ہم نے کے پی میں دیے۔ انہوں نے کہا اللہ تعالی نے اس ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں دی،پاکستان کی تقدیر بدلنے والی ہے،دبئی میں جو پراپرٹی بنائی جا رہی ہے وہ سب مال یہاں سے جا رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر عمران خان کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئی،روایات کے مطابق سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی جبکہ کچھ شرکا نے سیلفیاں بھی بنائیں۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved