Breaking News

پانامہ میں 450 لوگوں کا نام آیا، احتساب صرف نواز شریف کا ہوا

اسلام آباد: وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی معاملات میں خلل ختم ہونا چاہیے، دھاندلی کے نام پر دو سال تک حکومتی معاملات کو متاثر کیا گیا، لاک ڈاؤن اور سول نافرمانی کی باتیں کی گئیں، پاکستان میں کسی بھی وزیر اعظم نے اپنا وقت مکمل نہیں کیا۔ دانیال عزیز نے پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف آج تک تحقیقات شروع نہیں ہو سکیں، جہانگیر ترین کے مالی اور باورچی کے نام پر کمپنیاں ہیں، جہانگیر ترین کے مالی اور باورچی کے پاس کروڑوں روپے کہاں سے آئے؟ عمران خان 3 سال سے اشتہاری ہیں، عمران خان کو 3 سال سے کسی نے گرفتار نہیں کیا۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں نواز شریف کےعلاوہ کسی کا احتساب نہیں ہوا، یہ کیسا احتساب شروع کر دیا گیا ہے؟ یوسف رضا گیلانی کو احتساب کے نام پر نکال دیا گیا، کہا گیا کہ سویٹزر لینڈ حکومت کو خط لکھے جائیں گے، جب یوسف رضا گیلانی کو نکال دیا گیا تو احتساب کی بات ختم ہو گئی، یہ پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کیا مذاق ہو رہا ہے۔ دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا ہو گا کہ 70 سال سے یہ کیا ہو رہا ہے؟ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ میں یہ تمام معاملات زیر غور آئیں گے، والیم 10 کو کیوں نہیں سامنے لایا جا رہا ؟ جے آئی ٹی کے بعد اب والیم 10 کو کون دیکھ رہا ہے؟ کہا جا رہا ہے والیم 10 میں جندل کے ساتھ تعلقات کا ذکر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved