Breaking News

پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس

کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کو مداحوں سے جدا ہوئے آج آٹھ برس ہو گئے ، ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں ایک سے زائد بار درج ہے جبکہ انہوں تیرہ گریمی ایوارڈز بھی جیتے ہیں ۔

دنیائے موسیقی میں کنگ آف پاپ کے نام سے مشہور مائیکل جیکسن نے 1964 میں اپنے بھائیوں کے گروپ جیکسن فائیو میں شمولیت اختیار کی ۔ اس وقت مائیکل کی عمر صرف گیارہ برس تھی ۔ ان کی پہلی سولو ڈسکو البم   آف دی وال   تھی جس کی ایک کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں ۔

مائیکل کی البم   تھرلر   نے فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔ آف دی وال، ڈینجرس، بیڈ ، انونسبل انکی ہٹ البم ہیں ۔ ان کے 13 گانے بل بورڈ چارٹس پر پہلے نمبر پر رہے جبکہ دنیا بھر میں البمز کی پچھہتر کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں ۔ مائیکل 25 جون دو ہزار نو کو خواب آور دوا کی زائد مقدار باعث 50 سال كى عمرميں لاس اينجلس ميں انتقال كر گئے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved