Breaking News

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 903 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار  کے آغاز سے ہی منفی رجحان رہا اور سرمایہ کار بے یقینی کی کیفیت میں نظر آئے۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 903 پوائنٹس کی کمی رہی اور انڈیکس 41 ہزار 115 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروبار کے اختتام تک 12 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد رہی۔

سی ای او شجر کیپیٹل ریحان عتیق کے مطابق کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کی سیاسی صورتحال پر تشویش رہی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے شیئرز فروخت کئے۔

انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ صورتحال واضع ہونے تک مارکیٹ اپنے موجودہ رجحان میں رہ سکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved