Breaking News

پاکستان دہشتگردی نہیں‌عالمی امن برآمد کر رہا ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، افغان سرزمین سے پاکستان میں حملے ہو رہے ہیں، افغانستان میں دہشتگروں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل پیرا ہیں تاہم، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

جنرل باجوہ کا کنا تھا کہ داعش کے جنگجوؤں کی افغانستان منتقلی کی اطلاعات ہیں، پاکستان نے افغان سرحد پر سرحدی نظام کو بہتر کیا، افغان سرحد پر بائیو میٹرک نظام نصب کیا گیا، پاکستان کئی سال سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، وقت آ گیا ہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دنیا نے زیادہ اقدامات نہیں کئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved