پاکستان کا ہر فرد 1 لاکھ 16 ہزار روپے تک کا مقروض ہوگیا

کراچی:  پاکستان کا ہر فرد 1 لاکھ 16 ہزار روپے تک کا مقروض ہوگیا، سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی قرضوں کا حجم 24 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

معیشت کا پہہ چلانے کی خاطر گذشتہ کئی دہائیوں سے ہر آنے والی حکومت نئے قرضے کا بوجھ عوام پر چھوڑ جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس وقت پاکستان پر بیرون اور مقامی قرضوں کا حجم 24 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضے جو سال 2013 میں 61 ارب ڈالر تھے، چار سال میں 22 ارب ڈالر اضافے سے 83 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، یعنی ہر سال بیرونی قرضوں میں ساڑے 5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.