Breaking News

پاک افغان شاہراہ پر کام کرنے والا پاکستانی انجینئر اغوا

پاکستان اور افغانستان کو ملانے والی شاہرہ پر کام کرنے والے پاکستانی انجینئر ملک فیض کو اغوا کرلیا گیا ہے اور اغوا کاروں نے مغوی کے اہلخانہ سے 10 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو انجینئر ملک فیض پر اغوا کاروں کے تشدد کی ویڈیو موصول ہوگئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اغوا کار ملک فیض کو بدترین تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔

انجینئر ملک فیض کے بیٹے فرحان احمد نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک فیض نے ڈیڑھ سال قبل ایک انٹرنیشنل کمپنی ملازمت اختیار کی تھی اور انہیں طور خم جلال آباد روڈ پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران اغوا کیا گیا جب کہ اغوا کاروں نے تاوان کی رقم 10 لاکھ ڈالرادا کرنے کے لئے صرف 4 روز کی مہلت دی ہے۔

فرحان احمد نے وفاقی حکومت، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے والد کی جان بچائیجائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved