Breaking News

پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2018 کا آغاز

 

رباط سیریز کی مشقوں میں روایتی سے لے کر غیر روایتی تک بدلتے ہوئے کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کی جانچ اور ان کا عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ اس مشق میں بحیرہ عرب کے طول و عرض میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مشترکہ آپریشنز بھی شامل ہوں گے۔

مشق کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیف آف نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کی جنگی تیاری پر زور دیا اور کہا کہ مشترکہ جنگی مشقیں جدید جنگی حکمت عملی کی بنیاد ہیں۔ جس سے مادر وطن کے دفاع کے لیے تربیت کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔ انھوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ اپنے دشمن کی عددی برتری یا بڑھتے ہوئے ذرائع سے خوف زدہ نہ ہوں اس لیے کہ اسلامی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے جہاں چھوٹی مسلم افواج نے اپنی بہترحکمت عملی، اللہ پر ایمان اور اپنے جائز مقصد کی بنا پر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved