پاک فوج کے 5 جنرل ریٹائر, 5 نئے جنرل کون ہو نگے۔۔۔ بادبان رپورٹ، سہیل رانا

پاک فوج کے 5 جنرل ریٹائر 5 نئے جنرل کون ہو نگے۔۔۔ بادبان رپورٹ، سہیل رانا
ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار، کورکمانڈر پشاور نذیر بٹ، انسپکٹر جنرل ٹریننگ ، جنرل غیور اور بلال ریٹائر

پروموٹ ہونے والے خوش نصیبوں میں 75 اور76پی ایم اے لانگ کورس کے افسران شامل ہوں گے
پروموٹ ہونے والے ان افسران میں سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی ، پشاور کے کورکمانڈر اور ملٹری سیکرٹری ان جنرل ہیڈکوارٹر تعینات کئے جائیں گے
افسران میں سے 5خوش نصیب کون ہوں گے؟
ادارہ بادبان پوسٹ انٹرنیشنل تین کے نام دے سکتا ہے لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنا پر نہیں دے رہا

فوج میں ریٹائرڈ ہونے والے جنرل یکم اکتوبر کو ریٹائر ہونگے نئے بننے والوں میں سے 25 کا مقابلہ ہے لیکن اصل ان میں 10 ہیں۔
5 جنرل جو ریٹائر ہو رہے ہیں ان میى کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹینٹ جنرل میاں محمد حلال حسین ، ملٹری سیکرٹری لیفٹینٹ جنرل غیور محمود، کمانڈر 11 کارپس پشاور لیفٹینٹ جنرل نذیر احمد بٹ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار، انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولوایشن لیفٹینٹ جنرل ہدایت  رحمان شامل ہیں۔

متوقع ترقی پانے والوں میں، میجر جنرل خلیل ڈار، میجر جنرل اظہر نوید حیات، میجر جنرل سید عاصم منیر احمد شاہ، میجر جنرل سید انیس اکبر، میجر جنرل ندیم ذکی منج، میجر جنرل شاہین مظہر محمود، میجر جنرل محمد عامر اور میجر جنرل منظور احمد شامل ہیں۔

 

آخری فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیں گے اور یہ فیصلہاگلے 48 گھنٹوں میں ہو سکتا ہے۔

سہیل رانا رپورٹ
بادبان رپورٹ
ڈیلی پوسٹ انٹرنیشنل

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.