Breaking News

پرکشش خواتین میں شامل ہونے پر ماہرہ خان کا منفرد انداز میں شکریہ

برطانیہ میں کرائے گئے پول میں پرکشش ایشیائی خواتین کی فہرست میں پرینکا پہلے نمبر پر رہیں جبکہ ہندوستانی ٹیلی ویژن اداکار نیا شرما دوسرے اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون تیسرے نمبر پر رہیں۔ لندن کے ہفتہ روزہ اخبار ایسٹرن کی جانب سے کئے گئے پول کا نتیجہ منگل کو جاری کیا گیا۔ برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے ایشیاء کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی تھی جس میں پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا نام بھی شامل تھا۔ ماہرہ خان نے فہرست میں بھارتی فلم انڈسٹری کی حسین اداکاراؤں ایشوریا رائے، کترینہ کیف اورانوشکا شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیا کی پرکشش خواتین میں اپنا نام شامل ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن منفرد اندز میں۔ ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش خواتین میں اپنا نام شامل ہونے پر بے انتہا خوش ہیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر انہیں ووٹ کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مجھے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے میرا نام اس فہرست میں تیسری بار شامل ہوا ہے۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک فوٹوشوٹ کے دوران نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved