Breaking News

پشاور زلمی نے اپنی ٹی 20 لیگ “گلوبل زلمی لیگ” کے شیڈول کا اعلان کردیا

پشاور زلمی نے گزشتہ سال دس غیر ملکی زلمی ٹیموں پر مشتمل زلمی ورلڈ کپ کا انعقاد کیا تھا. زلمی ورلڈ کپ کی پزیرائی اور مقبولیت کے پیش نظر پشاور زلمی نے اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگ “گلوبل زلمی لیگ” کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیا. لیگ گیارہ فروری سے عجمان اوول میں شروع ہوگی. لیگ میں دنیا بھر سے سولہ ممالک کی زلمی ٹیمز شریک ہوں گی .جن میں آسٹریلیا زلمی , آسٹرین زلمی , بحرین زلمی , بون زلمی , کینیڈا زلمی , چین زلمی , دبئی زلمی , کابل زلمی , کشمیر زلمی , کوریا زلمی , لندن زلمی , پیرس زلمی , سعودی عرب زلمی , جنوبی افریقا زلمی , ٹورینو زلمی , یوایس اے زلمی نیشنل ٹیم شامل ہیں.

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ گلوبل زلمی لیگ کا انعقاد اور دنیا کے سولہ ممالک میں زلمی ٹیم کی تشکیل ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے .گلوبل زلمی لیگ میں اوور سیز پاکستانی اوربھارتی شامل ہیں جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب آنے کا موقع ملے گا .گلوبل زلمی لیگ میں شریک سولہ ٹیموں میں خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے دو کرکٹرز بھی شامل کرسکتے ہیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved