Breaking News

پشاور زلمی کا تعاون، پاکستانی گیمرز کی ٹیم چین پہنچ گئی

کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے پشاور زلمی نے ورلڈ الیکٹرونک گیمز کے لیے پاکستان کی ٹیم کو سپانسر شپ فراہم کی جس کے بعد سبز ہلالی پرچم کو بلند کرنے کا عزم لیے پاکستانی گیمرز کی ٹیم چین پہنچ گئی۔

پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کے ساتھ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن دیگر کھیلوں اور کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیکٹرونک سپورٹس گیمز میں پاکستانی نوجوانوں کی شرکت اعزاز کی بات ہے اور امید ہے کہ ہمارے نوجوان گیمز ایونٹ میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

ایونٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں اریب رحمان، اویس خٹک، محمد انس ایوب، زاکر ناصر اور عبدالحسیب خان شامل ہیں۔ دنیا کے مقبول ترین گیم کاؤنٹر سٹرائیک میں دنیا بھر کے گیمرز کے مدمقابل ہوں گے۔

پورٹل (گیمنگ زون) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فواد غوری نے کہ یہ دس سال میں پہلا موقع ہے جب پاکستان کسی ورلڈ الیکٹرونک ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہا ہے اور وہ پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کے شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے پاکستانی گیمرز کی ایونٹ میں شرکت ممکن ہو سکی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved