Breaking News

پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات، نتائج آنا شروع

vs


پنجاب: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج


سرگودھا کی میونسپل کمیٹی شاہ پور کے وارڑ 4 سے آزاد امیدوار محمد یاسین 161 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ن لیگ کے عمر اعظم 154 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جلالپور بھٹیاں میونسپل کمیٹی وارڈ 11 سے آزاد امیدوار اکمل شریف 655 ووٹ لے کے کامیاب جبکہ ن لیگ کے شہادت خان 45 ووٹ لے کے دوسرے نمبر پر رہے۔

چنیوٹ میونسپل کمیٹی چناب نگر کے وارڈ 11 سے مسلم لیگ ن کے عرفان مسیح 140 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار سید سبطین شاہ 79 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ 12 سے مسلم لیگ ن کے محمد ذوالقرنین 134 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار سارنگ 32 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

میونسپل کمیٹی پیر محل کے وارڈ نمبر 9 سے جماعت اسلامی کے کوکب رشید 466 ووٹ لے کر کامیاب اور ن لیگ کے طارق محمود 216 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ چیچہ وطنی میونسپل کمیٹی کے وارڈ 12 سے بھی ن لیگ کے ناصر طفیل جٹ 788 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے میاں بشیر رحمانی 492 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔

میانوالی کی میونسپل کمیٹی عیسٰی خیل کے وارڈ نمبر 7 سے آزاد امیدوار عمر حیات 237 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار ملک نذیر 190 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اٹک کی میونسپل کمیٹی حضرو کے وارڈ 9 سے ن لیگ کے افتخار احمد 215 ووٹ کے کر کامیاب اور آزاد امیدوار محمد سعید 168 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ضلع کونسل جہلم کی یونین کونسل 28 داد پور سے ن لیگ کے مطلوب مہدی 3005 ووٹ لے کر کامیاب اور تحریک انصاف کے سید مطلوب حسین 2208 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ساہیوال کی میونسپل کمیٹی کمیر والا کے وارڈ 1 سے ن لیگ کے چوہدری اقبال عاصم 625 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار راؤ نوید احمد 170 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں کے وارڈ 6 سے آزاد امیدوار قمر سہیل 253 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار راؤ اشتیاق 223 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

اٹک کی میونسپل کمیٹی حسن ابدال کے وارڈ 6 سے آزاد امیدوار ظہیر احمد 712 ووٹ لے کر کامیاب اور تحریک انصاف کے شاہد اقبال 149 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔ مونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے وارڈ 1 سے ن لیگ کے حاجی صدیق 205 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار ملک صداقت 170 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


سندھ: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج


نوابشاہ ٹاؤن کمیٹی قاضی احمد کے وارڈ 4 سے پی پی کے حاجی خان لاکھو 618 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار روشن علی 94 ووٹ لے کر ناکام ہو گئے۔ جامشورو کی یوسی 1 واہر سے پیپلز پارٹی کے نور محمد دل 1861 ووٹ لے کے کامیاب اور سندھ یونایٹیڈ پارٹی کے علی اصغر 54 ووٹ لے کے ناکام رہے۔ مٹیاری ٹاون کمیٹی کے وارڈ 6 سے پی پی پی کے علی مراد خاصخیلی 237 ووٹ لے کر کامیاب اور مسلم لیگ فنگشل کے علی رضا راجہ137 ووٹ لے کر ناکام رہے۔

 

میر پور خاص ٹاون کمیٹی کوٹ غلام محمد کے وارڈ 6 سے پی پی پی کے طاہر محمود 340 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار خالد محمود 165 ووٹ لے کر ناکام رہے۔ وارڈ 9 سے ایم کیو ایم کے فاروق درانی 666 ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار محمد التجا 348 ووٹ لے کر ناکام رہے۔

 


لاہور: (ویب ڈیسک، دنیا نیوز) سندھ کے 14 اور پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا عمل صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوا جو شام ساڑھے 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا ۔ پنجاب کے اضلاع میانوالی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال ،اٹک، جہلم، اور خانیوال میں بلدیاتی انتخابات ہوئے۔ سندھ میں حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، دادو، جامشورو، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، شہید بے نظیر آباد، تھرپارکر، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، میرپوخاص، عمر کوٹ اور نوشہرو فیروز میں ووٹنگ ہوئی ۔ سانگھڑ میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پولنگ ملتوی کی گئی۔ پنجاب کے 12 اضلاع میں ایک کروڑ 46 لاکھ سے زائد اور سندھ میں 71 لاکھ 69 ہزار سے زائد ووٹر نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا۔ پولنگ کے دوران دونوں صوبے کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج بھی تعینات رہی۔ واضح رہے سندھ کی چھہتر ٹاؤن کمیٹیوں ، یونین کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں میں بلدیاتی الیکشن پولنگ سے محض چودہ گھنٹے پہلے مؤخر کی گئی۔

– See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/309185#sthash.0xFdb0uO.dpuf

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved