پنجاب میں سینیٹ کی دو نشستوں کے انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل شام 4 بجے بلا تعطل جاری رہے گا، نون لیگ اور جنون آمنے سامنے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سعود مجید اورتحریک انصاف کے ولید اقبال میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ خواتین کی نشست پر تحریک انصاف کی سیمی ایزدی اور مسلم لیگ ن کی سائرہ افضل تارڑ مدمقابل ہیں، دونوں نشستیں مسلم لیگ ن کے ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کی نا اہلی کے بعدخالی ہوئی تھی۔
تحریک انصاف کو اپنے 180، مسلم لیگ (ق) کے 10 اور 2 آزاد ارکان کی حمایت حاصل ہے، 2 آزاد ارکان احمد علی اولکھ اور قاسم عباس کا تحریک انصاف کے امیدواروں کوووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کو 167، پیپلزپارٹی کے 7 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ حکومتی اتحاد کو مزید 2 آزاد اور راہ حق پارٹی کے ایک ممبر کا بھی ووٹ ملنے کی امید ہے۔