Breaking News

پنجاب پولیس کی پرانی وردی دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے پولیس کی سابقہ وردی ختم کرکے نئی وردی لاگو کی تھی جوکہ آئی جی پنجاب سے لے کر کانسٹیبل تک کے ملازمین کے لیے لازمی قرار دی گئی تھی۔

پنجاب حکومت نے تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کو سرکاری خرچ پر نئی وردی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن درحقیقت 70 فیصد افسران اور اہلکاروں نے نئی وردی اپنی جیب سے خریدی تھی۔ جب کہ  پولیس افسران اور اہلکاروں  نے نئی وردی پراپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس وردی کی وجہ سے دیہی علاقوں کے لوگ انہیں پولیس افسر ماننے کو تیار نہیں ہیں  بلکہ وہ انہیں  بہروپیا کہتے ہیں اوروردی تبدیل ہونے سے پولیس وردی کا رعب بھی ختم ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا نئی وردی کو حساس ادارے کی وردی سے ملانے کی بھی کوشش کی گئی ہے جس سے حساس ادارے کی عزت و وقار پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ان وجوہات کی بنا پر دوبارہ پولیس کی نئی وردی منسوخ کر کے پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یکم جنوری 2018سے پرانی وردی دوبارہ بحال ہو جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved