Breaking News

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 

دبئی: پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بیٹنگ وکٹ ہے، شروع میں بلے بازوں کو سپورٹ کرے گی اور آگے چل کر اسپنرز کے لئے مدد گار ثابت ہو گی۔ قومی ٹیم میں فاسٹ بالر عمران خان اور اسپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی اپنا ڈیبیو کریں گے۔آسڑیلیوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ پچ اچھی کے ہے، میچ کے پہلے گھنٹے میں وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیم  کا توازن بہتر ہوا ہے۔ مشل مارچ، اسٹیون اسمتھ اور اوکیفی آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved