عمر شامی اور سعد رفیق کا فرنٹ مین ڈائریکٹر قیصر امین بٹ گرفتار، پیراگون سوسائٹی کیس ۔بادبان رپورٹ ،

پیراگون سوسائٹی کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی، سوسائٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کو نیب نے گرفتار کر لیا۔

 قیصر امین بٹ کو اندرون سندھ سے گرفتار کی گیا ہے جہاں وہ روپوش تھے۔ پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات پر نیب تحقیقات کر رہا ہے اور قیصر امین بٹ کی گرفتاری اس کیس میں بڑی پیش رفت خیال کی جا رہی ہے۔

 پیراگون سٹی ہائوسنگ سکیم میں بے ضابطگیوں کے کیس میں خواجہ برادران 26 نومبر تک عبوری ضمانت پر ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے پیراگون سٹی میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔