Breaking News

پیپلز پارٹی کسی صورت 24 ویں ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی :خورشید شاہ

hnj

اپوزیشن رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے وزیر اعظم خود کو بچانے کیلئے چھوٹے سے شیخ کا خط استعمال کریں یہ شرم کی بات ہے ، دیکھنا ہے وزیر اعظم 90 کی دہائی سے بچنا چاہتے ہیں یا نہیں ، گیند اب وزیر اعظم نواز شریف کے کورٹ میں ہے ، قمر زماں کائرہ کہتے ہیں ہم بھی جانتے ہیں بھارتی رقصاؤں سے کن کے تعلقات تھے اور شادیوں کے شوقین کون ہیں ، بہتر ہے اپنی طرف دیکھ کر بات کی جائے ۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا تو قمر زمان کائرہ نے عابد شیر علی کے لتے لئے ۔ خورشید شاہ نے کہا اب سو فیصد یقین ہو گیا جس شہزادے کا ذکر ہی فسانے میں نہیں وزیر اعظم خود کو بچانے کے لئے اس کا سہارا لے رہے ہیں ۔ ایک وقت تھا خاموش بھی رہتے تو حکومت چلی جاتی ، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو جاتے تو نظام ختم ہو جاتا ، 90 کی دہائی کی سیاست نہیں چاہتے ، گیند نواز شریف کے کورٹ میں ہے ، پیپلز پارٹی کسی صورت چوبیسویں آئینی تریم کی حمایت نہیں کرے گی ، جس جمہوریت میں بے نظیر بھٹو کا بیٹا نہ ہو ، وہ جمہوریت مکمل نہیں ۔ قمر زمان کائرہ نے شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا آج جو زبان عزیز وزیر بول رہے ہیں وہی زبان بی بی شہید کے خلاف استعمال کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا بھارتی رقصاؤں سے کن کے تعلقات تھے اور شادیوں کے شوقین کون ہیں ، اپنی طرف دیکھ کر بات کی جانا چاہیے ، دیکھنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان لفظی جنگ کا یہ محاذ گرم ہو گا یا رہنما سیاسی بالغ نظری کا ثبوت دے کر صورت حال پر قابو پالیں گے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved