Breaking News

پی آئی اے نے نجف کے لیے کرایوں میں 20 فیصد کمی کر دی

پی آئی اے نے نجف کے لیے یک طرفہ اور دو طرفہ کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ ایئر لائن کے ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک اجلاس میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے کہا کہ نجف کے لیے جن رعایتی کرایوں کا اعلان کیا گیا ہے وہ 15 دسمبر تک مؤثر رہیں گے، ہمارا مشن ہے کہ فضائی مسافروں کے لیے پی آئی اے پہلی ترجیح بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ نجف کے لیے پروازیں اپنے آغاز کے بعد خاطر خواہ نتائج دے رہی ہیں۔

پی آئی اے کے سربراہ نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ مزید مسافروں کو پی آئی اے کی جانب سفر کے لیے راغب کیا جائے، اس مقصد کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تا کہ مسافروں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ واضح رہے کہ نجف کے لیے پی آئی اے کراچی سے براہ راست پروازیں چلا رہی ہے، ان پروازوں کے لیے ملک بھر کے دیگر شہروں سے مسافروں کو با سہولت منسلک پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچایا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved