Breaking News

پی ایس ایل ڈرافٹ، عرفان اور براوو کے حصول کی جنگ شروع

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹس کا انعقاد آئندہ ماہ اکتوبر میں ہو گا اور ایونٹ میں چھٹی ٹیم ملتان سلطان کی شمولیت کے بعد قواعد و ضوابط کے تحت بقیہ پانچ ٹیمیں اپنے اپنے اسکواڈ میں زیادہ سے زیادہ دس دس کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی جبکہ بقیہ کھلاڑیوں کو ریلیز کرنا ہو گا۔

اس سلسلے میں ہر فرنچائز پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری سے دو دو جبکہ سلور سے تین اور ایمرجنگ کیٹیگری سے ایک کھلاڑی کو برقرار رکھ سکے گی۔

اگلے ایڈیشن کے ڈرافٹس سے قبل ملتان کی فرنچائز دس کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی جس کے بعد ڈرافٹس کے عمل کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔

لاہور قلندرز نے ایونٹ کے اگلے ایڈیشن کیلئے عمر اکمل اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احمد شہزاد کو اسکواڈ کا حصہ نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد دیگر ٹیموں نے بھی حکمت عملی شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملتان سلطان کی ٹیم محمد عرفان کو حاصل کرنے کے لیے پہلے ایڈیشن کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے رابطے میں ہے جبکہ کئی ٹیمیں مایہ ناز ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوین براوو کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور قلندرز کی ٹیم محمد حفیظ کو حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے اور انہیں پشاور زلمی سے ٹریڈ کرنا چاہتی ہے تاہم یہ بات واضح نہیں موجودہ چیمپیئن ٹیم آل راؤنڈر کو ریلیز کرتی ہے یا نہیں۔

مسلسل دوسرے ایڈیشن میں ناکامی کے بعد کراچی کنگز میں ایک مرتبہ پھر بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں اور کراچی کنگز کی ٹیم کمار سنگارا کو ریلیز کرنے کو تیار ہے جکہ کرس گیل کے مستقبل کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم مستقل ناقص کارکردگی پر انہیں بھی ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز احمد شہزاد کے بعد نوجوان سعد نسیم کو بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کو اسکواڈ میں برقرار رکھا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved