Breaking News

پی ٹی آئی اور پی ایس پی میں‌ رابطہ، کراچی کے مسائل کے لیے کمیٹی تشکیل

 

 

ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ملاقات میں‌ کراچی کےمسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی.

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کراچی کو اس وقت شدید مسائل کا سامنا ہے، شہر کی حالت بہت خراب ہے، میئر بے اختیار ہے، پی ایس پی سے مل کرکراچی کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے.

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہے ہیں، شہر کی انتظامی صورت حال بہت بگاڑ گئی ہے. انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے نجیب ہارون ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پرسینیٹ الیکشن لڑ یں گے. تیاریاں مکمل ہیں۔

اس موقع پر عمران اسماعیل نے سلمان مجاہد کی جانب سے ایک پی ٹی آئی کارکن پر گن تاننے اور اسے دھمکانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ دہرایا.

دوسری جانب پی ایس پی رہنما رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ملکی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، کمیٹی تشکیل دی ہے۔ فیصلہ کیا ہے کہ ملاقاتوں‌ کا سلسلہ جاری رہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved