Breaking News

پی ٹی آئی والے دماغ پر زور نہ ڈالیں ہم سیاست سکھا دیں گے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ زینب پہلی بچی نہیں جس کے ساتھ ظلم کیا گیا، ہمیں بچوں کو محفوظ بنانے کے لئے خاموشی توڑنا ہوگی۔ انہوں نے کہا میاں صاحب! ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف کون دے گا؟۔

بدین میں بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکمران ٹولہ سازشیں کرتا رہا ہے، بڑے میاں کہتے ہیں، میرا منہ مت کھلواؤ جبکہ چھوٹے بھائی کو حدیبیہ پیپر مل میں کلین چٹ ملی، کیا آپ دونوں بھائی ڈرامہ کر کے لوگوں کو بے وقوف بنالیں گے؟۔ انہوں نے کہا آپ سے وفاق سنبھالا گیا نہ کوئی صوبہ سنبھالا گیا، پنجاب کے شہزادے عوام کو کس بات کی سزا دے رہےہیں؟۔ ان کا کہنا تھا ایک لاڈلے نے سندھ کے چکر لگانا شروع کر دیئے، ملتان کے پیر کو سندھ میں مرید بھی ووٹ نہیں دیتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، عمران خان نے نااہل ترین کے بیٹے کو سیاسی وارث قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی والے دماغ پر زیادہ زور نہ ڈالیں ہم سیاست سکھا دیں گے، سندھ میں سیاسی یتیموں کا ٹولہ جمع کیا گیا لیکن سیاسی یتیم کبھی سندھ کے وارث نہیں ہو سکتے، بدین کے باسی، شہید اور اسکی اولاد کو کبھی دھوکا نہیں دیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved