Breaking News

پی ٹی آئی کا اعظم سواتی، چودھری سرور کو سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ: ذرائع

 

 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعظم سواتی اور چودھری سرور کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سینیٹ ٹکٹ کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ تحریک انصاف کو سینیٹ الیکشنز کیلئے 30 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پی ٹی آئی کو زیادہ درخواستیں خیبر پختونخوا سے موصول ہوئیں۔ تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا سے 7 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑ توڑ کیلئے تحریک انصاف کے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔

تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ عمران خان بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور زیرغور آئیں گے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے حکمت عملی اور ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی مشاورت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق، شریف فیملی کے خلاف زیرسماعت مقدمات پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی اور پولیس اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا اور حدیبیہ پیپر ملز اور خواجہ آصف کے خلاف نیب میں درخواست کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved