Breaking News

چئرمین نیب ا ن ایکشن

2اسلام آباد:ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے تمام افسران اور اہلکاروں نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف بعض حلقوں ، عناصر کی طرف سے بے بنیاد ، من گھڑت ، لغو اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دور میں نیب کی کارکردگی انتہائی شاندار اور مثالی رہی جس کا اعتراف معتبر عالمی اور قومی اداروں کے علاوہ گیلانی اور گیلپ سروے میں بھی کیا گیا کہ ملک کے تقریباً59فیصد عوام نیب پر اعتماد کرتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نے نیب کے افسران کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ، الاﺅنسز میں اضافہ ، عرصہ دراز سے رکی ہوئی سنیارٹی لسٹوں کو فائنل کرنے کے علاوہ قانون اور آئین کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حق دار افسران کو ترقیاں دیں جس سے ان کے حوصلے اور عزم مزید بڑھا۔ چیئرمین نیب نے ”احتساب سب کےلئے “کی نہ صرف پالیسی اپنائی بلکہ نیب کا ایمان ، کرپشن فری پاکستان کے عزم کےساتھ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی ذمہ داری قراردیا یہی وجہ ہے کہ آج نیب کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ، نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نہ صرف بدعنوانی کے خاتمہ کےلئے کوشاں ہیں بلکہ کسی بھی پراپیگنڈے کی پراوہ کئے بغیر اپنے فرائض قانون کے مطابق سرانجام دینے کی تلقین کر رہے ہیں ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved