Breaking News

چائے والا ارشد خان پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانی نکلا

سوشل میڈیا پر اپنی نیلی آنکھوں اور پرکشش شخصیت کے باعث پاکستان میں شہرت پانے والا ارشد خان المعروف    چائے والا    افغانی نکلا ۔اسلاآباد کے اتوار بازار کے چائے کے ڈھابے سے ماڈلنگ کی دنیا تک پہنچنے والے ’ چائے والے‘کے حوالے سے نادرا حکام نے تصدیق کردی ہے کہ ارشد خان پاکستانی نہیں بلکہ افغان شہری ہے ۔

ارشد خان کی نیلی آنکھوں سے متاثر ہوکر ایک خاتون نے ان کی تصویر کھینچی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی ،جو چائے والے کی شہرت اور شوبز میں داخلے کا سبب بن گئی ۔ ارشد خان کو میڈیا میں بے حد پذیرائی ملی ، انہیں مارننگ شوز سمیت مختلف میوزک البم اور اشتہارات میں بھی کاسٹ کیا گیا ۔

نیلی آنکھوں والے ارشد کی شہرت بھارت سمیت دنیا بھر میں پھیل گئی تھی اور بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان بھی ارشد کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے تھے ۔ لیکن اب یہی ارشد خان چائے والے سے متعلق نیا انکشاف ہواہے، جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ارشد خان پاکستانی نہیں بلکہ افغان شہری ہے ، نادرا ریکارڈ کے تحت ارشد خان کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ نہیں بلکہ وہ افغان شہری ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved