Breaking News

چابہار بندرگاہ کا ایک حصہ بھارت کو لیز پر دے دیا گیا

ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کو اٹھارہ ماہ کے لئے بھارت کو لیز پر دے دیا۔ بھارت کے دورے پر گئے ایرانی صدر حسن روحانی نے چابہار بندرگاہ 18 ماہ کے لئے لیز پر مودی سرکار کے حوالے کر دی۔ اس بندرگاہ کی توسیع بھارت کے تعاون سے کی گئی اور صدر روحانی نے گزشتہ برس تین دسمبر کو اس کا افتتاح کیا تھا۔

گوادر منصوبہ اس سے کئی لحاظ سے بہتر ہے۔ چابہار بندرگاہ منصوبہ بھارت ایران اور افغانستان کی تجارت کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا جبکہ چین کے تعاون سے   ون بیلٹ ون روڈ   منصوبے کے تحت بنی گوادر بندرگاہ نہ صرف افغا نستان بلکہ وسطی ایشائی ریاستوں اور یورپ کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گی۔ ادھر گوادر بندرگاہ گہرے سمندر کے دہانے پر واقع ہے جہاں بڑے کارگو جہاز آ سکتے ہیں،جبکہ چابہار بندرگاہ کے معاملے میں ایسا نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved