Breaking News

چارسدہ :پرنسپل کے ڈانٹنے پر طالبعلم نے فائرنگ کر کے جان لے لی

چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نجی کالج میں طالب علم نے فائرنگ کرکے پرنسپل کو مار دیا، ایف سی ملزم گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر کے نجی کالج اسلامیہ کالج کے پرنسپل نے طالب علم فہیم سے دیر سے آنے کی وجہ پوچھی جس پر طیش میں آکر طالب علم نے فائرنگ کرکے پرنسپل کو شدید زخمی کر دیا۔

پرنسپل کو بعد ازاں تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ملزم کو ایف سی کے جوانوں نے موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved