Breaking News

چمن بارڈر پرافغان فورسز کی جارحیت،باب دوستی دوسرے روز بھی بند

چمن میں گزشتہ روز افغان سیکورٹی فورسسزکی فائرنگ کے بعد دوسرے روز فضا سوگوار اور باب دوستی بند ہونے سے تجارتی سرگرمیان معطل ہیں، تعلیمی ادارے آج بھی نہ کھل سکے،پاک فوج اور فضائیہ الرٹ،تازہ دم دستے چمن پہنچ گئے۔ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن کے کلی لقمان، کلی جہانگیر اور گل دار باغیچہ میں گزشتہ روز افغان فورسسز کی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ میں 10 افراد شہید جبکہ 45 زخمی ہوئے جس کےبعد چمن میں آج بھی فضا سوگوار ہے،شہر کے تمام تعلیمی ادارے دورسرے روز بھی بند اور ٹریفک معمول سے کم دکھائی دے رہی ہے۔ کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں حالات کی کشیدگی کے باعث مردم شماری کا عمل بھی معطل ہے،باب دوستی کے دونوں اطراف گاریوں کی لمبی قطاریں موجود ہیں،باب دوستی بند ہونے سے نیٹو کی سپلائی بھی بند ہے،دوسری جانب گزشتہ روز زیرو پوائنٹ کے ساتھ ملحقہ دیہات خالی کرا لئے گئے،نقل مکانی کرنے والے افراد،خواتین اور بچوں کے لیے صوبائی وزیر داخلہ کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کے 15 ٹرک امدادی سامان لیکر چمن پہنچ گئے ہیں۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved