Breaking News

چوہدری نثار سے اسحاق ڈار کی طویل ملاقات، گلے شکوے، غصہ ٹھنڈا

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کر کے انہیں وزیراعظم نواز شریف کا پیغام پہنچایا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے وہ موجودہ صورت حال میں پریس کانفرنس کر کے ایسا تاثر نہ دیں جس سے ظاہر ہوکہ حکومتی وزراء میں اختلافات ہیں اور آپ وزیراعظم سے ناراض ہیں۔

روزنامہ دنیا کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز چوہدری نثار سے پنجاب ہاؤس میں طویل ملاقات کی، اس موقع پر وزیر داخلہ نے اسحاق ڈار کو اپنے تحفظات،گلے شکوئوں سے آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیراعظم نواز شریف اور پارٹی کے ساتھ ہیں انہیں چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے، لیکن میرے خلاف ایک خاص ماحول بنایا گیا وزیراعظم کے میرے خلاف کان بھرے گئے مجھ سے بات کئے بغیر میرے متعلق باتوں پر وزیراعظم نے یقین کیا، جس کا مجھے افسوس ہے۔ وزیراعظم اور میرے درمیان فاصلے پیدا کرنے کے لئے باقاعدہ مہم چلائی گئی جس میں وزراء اور وزیراعظم کے قریبی رفقا شامل تھے، یہ سلسلہ کئی سال تک چلتا رہا جس کا نوٹس نہیں لیا گیا اور نوبت یہاں تک پہنچی، اس صورتحال کا ذمہ دار کون ہے، آپ خود فیصلہ کر لیں۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے چوہدری نثار کے ساتھ دوستانہ اور ذاتی تعلقات ہیں، اس لئے انہیں راضی کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی گلہ کیا کہ انہیں کابینہ اجلاس میں یہ باتیں نہیں کہنی چاہئیں تھیں وزیراعظم نے اس کا برا منایا ہے، ملاقات مثبت رہی اور اسحاق ڈار وزیرداخلہ کو اس حد تک منانے میں کامیاب رہے کہ وہ پریس کانفرنس میں کوئی ایسی بات نہیں کریں گے جس سے پارٹی پر منفی اثرات پڑیں یا سیاسی مخالفین کو باتیں کرنے کا موقع ملا۔

ذرائع کے مطابق سانحہ لاہور سے قبل وزیرخزانہ نے چوہدری نثار کا غصہ کافی حد تک ٹھنڈا کر لیا تھا، لاہور واقعہ پر صورتحال بالکل بدل گئی جس پر وزیر داخلہ نے کوئی سیاسی بات نہیں کی، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیرداخلہ نے واضح کیا ہے کہ وہ پریس کانفرنس ضرور کریں گے کیونکہ وہ اس کا اعلان کر چکے ہیں، البتہ وہ پریس کانفرنس میں ایسی کوئی بات نہیں کریں گے جس سے پارٹی یا وزیراعظم کو نقصان پہنچے، آئندہ ایک دو روزمیں وزیراعلی شہباز شریف کی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات متوقع ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا، وزیرداخلہ چوہدری نثار پارٹی کے ساتھ رہیں گے اور مخالفین کو مایوسی ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved