Breaking News

چیئرمین سینٹ کا انتخاب: نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کی بیٹھک

نواز شریف کی زیر صدارت حکومت اور اتحادیوں کی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالغفور حیدری ، نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ، اعظم موسیٰ خیل ، راجا ظفر الحق ، پرویز رشید ، امیر مقام، عباس آفریدی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدوار لانا چاہتے ، سب اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ مشاورت کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں کا اعلان ہو گا۔

نیشنل پارٹی کے صدر حاصل بزنجو نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اتحادیوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین نامزد کرنے کا اختیار میاں نوازشریف کو دے دیا ہے ، کل تک چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا نام سامنے آجائے گا۔ انہوں نے کہا ہم نے تو رضا ربانی کا نام تجویز کیا تھا لیکن پیپلزپارٹی خود ہی رضا ربانی کے نام پر نہیں مان رہی ۔ کیا آپ چیئرمین سینیٹ بن رہے ہیں ؟ اس سوال کے جواب میں حاصل بزنجو نے مسکراتے ہوئے جواب دیا بس دعا کریں۔

دوسری طرف پیپلز پارٹی کے رضا ربانی بھی رابطوں میں ہیں ، رضا ربانی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال ، سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔ سراج الحق کا کہنا تھا اگر سینیٹ کا چیئرمین متفقہ نہ بنا تو سیاسی بحران میں اضافہ ہو گا، رضا ربانی کے چیئرمین سینیٹ بننے سے موجودہ سیاسی بحران کا خاتمہ ہو جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved