Breaking News

ڈالر مہنگا کرنے والوں کو چاہیے کہ پہلے وزیراعظم کو بتا دیا کریں۔۔۔پہلا ہدف مرغے اور مرغیاں نہیں ہوتیں، ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے۔۔۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق ۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھانے والوں کو چاہیے کہ پہلے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا کریں۔

ایوان اقبال لاہور میں جماعت اسلامی کے خواتین یوتھ ونگ سے خطاب کے دوران سراج الحق نے قرار دیا کہ ایک وزیر صاحب کا بھی یہ کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے زیادہ فرق نہیں پڑتا، وہ نہیں جانتے کہ اِس سے غریب آدمی کی مت ماری جاتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نئے سرے سے اپنی ترجیحات طے کریں جن سے عوام کو ریلیف مل سکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ترقی کا پہلا ہدف مرغے اور مرغیاں نہیں ہوتیں، ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے، ملک کا مسئلہ وسائل نہیں بلکہ اِن کی منصفانہ تقسیم کا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ اُس آدمی کا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا جو وعدہ پورا نہیں کرتا۔
 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved