Breaking News

ڈاکٹرملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مقرر

 

اسلام آباد   :   ڈاکٹرملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مقرر کردیا گیا ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی اپنی ذمہ داریاں فروری 2015 میں سنبھالیں گی۔

اسلام آباد: تجربہ کار سفارت کار اور بین الاقوامی سطح پر اہم فرائض سرانجام دینے والی ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مقرر کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری  اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی فروری 2015 میں اقوام متحدہ کی مستقبل مندوب کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، جب تک مسعود خان ہی اپنے فرائض سر انخام دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ملیحہ لودھی ماضی میں دو مرتبہ امریکا میں پاکستان کی سفیر اور  برطانیہ میں ہائی کمشنر کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ وہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے مشاورتی بورڈ کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved