Breaking News

ڈاکٹر عاصم نے ذاتی مصروفیات پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا: مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسحاق ڈار کے استعفے کا پتہ نہیں ہے، ایشوز کے حل کیلئے آگے بڑھنا چاہئے، مردم شماری پر ہمارے تحفظات موجود ہیں، وفاق نے تحفظات ختم نہیں کئے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ درگاہ لعل شہباز قلندر پر دھماکے کے ملزم گرفتار کر لئے ہیں، سانحہ سیہون کے بعد تمام اداروں نے مل کر کام کیا، دہشتگردوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں نوکریاں کم اور امیدوار زیادہ ہیں، نوکریاں میرٹ پر دیں گے، متحدہ پی ایس پی اتحاد پر خوشی ہوئی تھی مگر دونوں نے الزامات لگانا شروع کئے تو ایم کیو ایم پی ایس پی اتحاد بننے کے بعد 24 گھنٹوں میں ٹوٹ گیا، پی ایس پی اور ایم کیو ایم والے صرف الزام تراشی کرتے ہیں، ایم کیو ایم پی ایس پی والے عوام کی خدمت کریں، ڈاکٹر عاصم نے ذاتی مصروفیات پر پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا، سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، سندھ کی تقسیم کا نعرہ پرانا ہو چکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved