Breaking News

ڈیرن سیمی کے پشتو ٹویٹ نے شائقین کے دل جیت لئے

لاہور (بادبان نیوز )ڈیرن سیمی کے پشتو ٹوئیٹس نے ایک بار پھر فینز کے دل جیت لیے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے پشتو میں ٹوئیٹ کرکے تحریر کیا کہ پشتو مجھے میری والدہ نے سکھائی .اس لیے پشتو زبان سے مجھے ماں جیسا پیار ہے اور اس پشتو زبان کے حوالے سے دن پر سب کو مبارکباد۔

جواب میں ڈیرن سیمی نے پشتو ٹوئیٹ کیا کہ وہ پشتو زبان زیادہ لکھ نہیں سکتے لیکن وہ بول اور کچھ کچھ سمجھ ضرور سکتے ہیں. اور آپ (جاویدآفریدی) کہ بات سے متفق ہے اور مبارکباد دیتے ہیں .ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشتو زبان انہیں فینز کے دل کے مزید قریب لاتی ہے.جس پر جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا .جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں وہ زلمی اور پاکستان فینز کو کہ رہے ہیں کہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved