Breaking News

ڈی آئی خان واقعے کے 8 ملزم گرفتار ہوئے، 3 نے اعتراف کر لیا: آئی جی کے پی

 

ڈی آئی خان میں خاتون کی بے عزتی کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کے مطابق 27 اکتوبر کو ڈی آئی خان میں خاتون کی بے عزتی کا واقعہ پیش آیا، واقعے کا مقدمہ بلاتاخیر اسی دن درج کیا گیا جس میں مدعی کی جانب سے 9 افراد کو نامزد کیا گیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اگلے ہی دن نامزد 9 میں سے 7 افراد کو گرفتار کر لیا تھا، اگلے 48 گھنٹوں میں ایک اور ملزم کو بھی تحویل میں لے لیا گیا، ان میں سے تین ملزمان عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا پولیس سربراہ کے مطابق باقی رہ جانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔ ملزمان کو حراست میں لیتے ہی ان کے موبائل فون قبضے میں لے لئے گئے۔ تاہم ان کے موبائل فون سے کسی قسم کی ویڈیو حاصل نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کے کسی بھی رکن نے مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کی۔

آئی جی صلاح الدین محسود کے مطابق مدعی کی تسلی کیلئے متعلقہ تھانیدار کا تبادلہ کیا جا چکا ہے۔ ملزمان کے موبائل سے کوئی ویڈیو نہیں ملی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved