Breaking News

ڈی آئی خان میں دھماکہ، اکرام اللہ گنڈاپور سمیت متعدد زخمی

 

 

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈا پور کے انتخابی جلسے میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اکرام اللہ خان پی کے 99 میں انتخابی جلسے میں شریک تھے کہ اسی دوران زوردار دھماکہ ہوگیا جس سے ان سمیت کئی کارکن زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد جلسے میں بھگدڑ مچ گئی اور کارکن جان بچانے کیلئے دیوانہ وار جلسہ گاہ سے باہر کی جانب بھاگ پڑے جس سے دھکم پیل میں متعدد کارکنوں کو چوٹیں آئیں، دھماکے کے بعد کارکنوں نے اکرام اللہ گنڈاپور کو حفاظتی حصار میں لے لیا اور محفوظ مقام کی جانب منتقل کر دیا ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس نے جلسہ گاہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved