Breaking News

ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس: آئی جی کی رپورٹ مسترد، طلبی پر وزیراعلیٰ پنجاب پیش

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس میں آئی جی پنجاب کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور دیگر کو آج دوپہر 2 بجے طلب کرلیا جب کہ طلبی پر وزیراعلیٰ پنجاب عدالت پہنچ گئے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سابق ڈی پی پاکپتن رضوان گوندل کے تبادلے پر ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے سابق آئی جی پنجاب موجودہ آئی جی سندھ کلیم امام پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ان کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ مسترد کردی۔

چیف جسٹس نے سینیئر پولیس افسر خالد لک کو ڈی پی پاکپتن رضوان گوندل کے تبادلے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا اور وزیرعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور احسن اقبال جمیل کو 2 بجے پیش ہونے کا حکم دیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved